پانچ الفاظ ’باس‘ کے سامنے کبھی استعمال نہ کریں
Reading Time: < 1 minuteدنیا بھر کے کارپوریٹ سیکٹرز اور اعلی پائے کے منیجرز کے ساتھ کام کرکے ماہرین نے نتائج اخذ کیے ہیں ۔ ماہرین کے مطابق انہوں نے ہزاروں کارکنوں اور مالکان و منیجروں سے بات کرکے ڈیٹا اکٹھا کیا ہے جس میں کچھ ایسے الفاظ سامنے آئے ہیں کہ جو کام کے دوران ’باس‘ یا اپنے افسر کے سامنے نہیں کہنے چاہئیں۔ ماہرین کے اخذ کیے گئے نتائج کے مطابق ’نہ‘ یا میں نہیں کرسکتا، ایسا لفظ ہے جو صرف اسی صورت میں استعمال کیا جائے جب معاملہ غیر قانونی یا غیر اخلاقی کام کرنے کا ہو۔ اسی طرح’ میرا یقین ہے‘ یا پھر ’میں امید کرتا ہوں‘ جیسے الفاظ بھی افسر پر اچھا تاثر نہیں چھوڑتے۔ ماہرین نے اپنے اخذ کیے نتائج میں کہا ہے کہ ’ممکن نہیں‘ ۔ ’آسم‘ اور ’فانٹاسٹک‘ جیسے الفاظ کا استعمال بھی افسر کے سامنے کرنے سے آپ کا تاثر خراب ہوتا ہے۔
Array