افغانستان میں طالبان کا امریکی فوج پر بڑا حملہ
Reading Time: < 1 minuteکابل : افغانستان میں غیر ملکی فوج کے سب سے بڑے اڈے باگرام ائر بیس پر طالبان کے حملے میں چار غیرملکی ہلاک جبکہ درجن سے زائد زخمی ہیں۔ افغانستان میں ناٹو کے فوجی مشن نے حملے کی تصدیق کی ہے۔ دوسری جانب طالبان کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ حملہ ان کی جانب سے ایک بڑے میدان میں کیا گیا جہاں سینکڑوں غیرملکی فوجی افسران، اہم شخصیات اور سپاہی ورزش میں مصروف تھے، طالبان ترجمان کے مطابق حملہ خودکش تھا جس کیلئے چارماہ قبل منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ امریکی فوج کے جنرل جان نکولسن نے حملے کے بعد مارے جانے والے فوجیوں کے اہل خانہ سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کیلئے ہرممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
Array