عالمی خبریں

میانمار میں مسلمانوں کا قتل عام جاری

نومبر 14, 2016 < 1 min

میانمار میں مسلمانوں کا قتل عام جاری

Reading Time: < 1 minute

 برما/ میانمارکی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے ایک گاوں میں 25 افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے، یہ تمام لوگ روہنگیا مسلمان اقلیت سے تعلق رکھتے ہیں۔ میانمار کی حکومت نے تسلیم کیا ہے کہ فوج نے ریاست رخائن میں گن شپ ہیلی کاپٹروں سے فائرنگ کی جہاں مسلم اقلیت آباد ہے۔ فوج نے کہا ہے کہ مارے جانے والی افراد کے پاس خنجراور لاٹھیاں تھے۔ فوج کے مطابق یہ حملہ مسلح عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن تھا۔واقعے کی تصاویرسوشل میڈیا پر آئی ہیں جس میں مرنے والوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔علاقے میں آزاد میڈیا کو رسائی نہیں دی جارہی ۔برما میں مسلمان اقلیت کے قتل عام پر دنیا بھر میں غصہ پایا جاتاہے تاہم اقوام متحدہ کی جانب سے حالیہ واقعہ پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ فوج کی حالیہ کارروائی کے بعد علاقے سے سینکڑوں مسلمان خاندانوں نے نقل مکانی کی ہے۔ سرکاری میڈیا نے دعوی کیاہے کہ آپریشن سے پہلے فوجی قافلے پر گھات لگا کر کیے گیے ایک حملے کے بعد ہونے والے تصادم میں دو فوجی اور چھ حملہ آور ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلات کے مطابق رخائن کے علاقے میں کچھ دیہات کو جلایا بھی گیا ہے۔انسانی حقوق کے ادارے ہیومن رائٹس واچ کی طرف سے جاری کی گئی تصاویر میں جلے ہوئے گاو¿ں دِکھائے گئے ہیں۔ ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں 430 عمارتوں کو جلایا گیا۔ عالمی ادارے کے مطابق جلائے گئے دیہات کی تصاویر مواصلاتی سیارے سے لی گئی ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے