عالمی خبریں

محمد مرسی کی سزائے موت ختم

نومبر 15, 2016 < 1 min

محمد مرسی کی سزائے موت ختم

Reading Time: < 1 minute

مصر کی اعلیٰ ترین عدالت نے سابق صدر محمد مرسی کو سنائی جانے والی سزائے موت کو ختم کرتے ہوئے مقدمہ کی سماعت ازسر نو کرنے کا حکم دیا ہے۔ محمد مرسی کو سزائے موت کے علاوہ عمر قید کی سزا بھی سنائی گئی تھی جو اب بھی برقرار ہے۔ سابق صدر کے خلاف متعدد مقدمات ابھی تک زیر التو بھی ہیں۔ مصر کے سابق صدر مرسی کو سزا ئے موت گذشتہ برس مئی میں سنائی گئی تھی۔ سابق صدر پر الزام تھا کہ انھوں نے 2011 میں اسلامی شدت پسندوں کو جیل سے بھاگنے میں مدد کی تھی۔ محمد مرسی 2012 میں صدر منتخب ہوئے لیکن فوج نے ایک برس بعد ان کی حکومت کو ختم کر کے ان کی پارٹی کے کئی رہنماﺅں کو قید کرکے مقدمات قائم کر دیے تھے۔ اپیل کورٹ کے فیصلے کے بعد محمد مرسی کے خلاف شدت پسندوں کو جیل سے فرار کرانے میں مدد دینے کے الزامات پر دوبارہ سماعت ہو گی۔ اپیل کورٹ نے اکیس افراد کو دی جانی والی عمر قید کو بھی ختم کر دیا ہے۔ اپیل کورٹ نے سابق صدر کے علاوہ کالعدم تنظیم اخوان کے سپریم رہنما محمد بدائی سمیت پانچ دیگر رہنماوں کو سنائی گئی موت کی سزا کو بھی ختم کر دیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے