رات بھر جام سے جام ٹکرائے گا
Reading Time: < 1 minuteسپریم کورٹ نے شراب فروشی پر پابندی ختم کردی، سندھ ہائی کورٹ نے صوبے میں شراب کی دکانوں کو بند کر کے لائسنس منسوخ کر دیے تھے جس کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا _ جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی _ عدالت میں پاکستان ہندو کونسل کے رہنما رکن قومی اسمبلی میں رمیش کمار پیش ہوئے اور کہا کہ شراب نوشی ہمارے مذہب میں بھی منع ہے، تاہم سپریم کورٹ نے کہا کہ آپ فریق نہیں بیٹھ جائیں _ جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ہمارے سامنے یہ معاملہ نہیں کہ شراب جائز ہے یا ناجائز، ہم صرف ملکی قانون کے مطابق مقدمہ سن رہے ہیں، ہمارے حکم سے یہ نہ سمجھا جائے کہ سپریم کورٹ نے شراب فروشی کی اجازت دے دی _ سپریم کورٹ نے مقدمہ واپس سندھ ہائی کورٹ کو دوبارہ سماعت کے لیے بھیج دیا، عدالت نے تمام فریقین کو سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے _
Array