پاکستان

بھارتی فائرنگ سے سات شہری شہید

نومبر 23, 2016 < 1 min

بھارتی فائرنگ سے سات شہری شہید

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے وادیِ نیلم میں ایک مسافر بس پربھارتی فوج کی فائرنگ سے سات شہری شہید ہو گئے ہیں۔ یہ بات پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اپنے بیان بھی کہی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈھڈنیال کے قریب ہونے والے اس حملے کے بعد زخمیوں کو اٹھانے والی ایمبولینس پر بھی فائرنگ کی گئی۔ پاکستانی فوج کے حکام نے کہاہے کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر سے آزاد کشمیر کے علاقوں پر فائرنگ اور ہلکے ہتھیاروں سے شیلنگ جاری رکھی ہوئی ہے اور اس میں چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب بھارتی فوج نے گذشتہ روز کہا تھا کہ کشمیر میں اس کے تین فوجیوں کی ہلاکت کا زبردست بدلہ لیا جائے گا۔ بھارتی فوج کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے کہا تھا کہ ماچھل سیکٹر میں فوجیوں پر ہونے والے حملے میں تین انڈین فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ تاہم کرنل کالیا نے یہ واضح نہیں کیا کہ حملہ پاکستانی فوجیوں نے کیا تھا یا پھر کشمیری شدت پسندوں نے کیا تھا۔ کنٹرول لائن کے آر پار فائرنگ سے مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامناہے اور لوگ علاقے سے نقل مکانی کررہے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے