عالمی خبریں

سفیر کے قتل کی تحقیقات روسی کرینگے

دسمبر 20, 2016 < 1 min

سفیر کے قتل کی تحقیقات روسی کرینگے

Reading Time: < 1 minute

 روس کی حکومت نے کہا ہے کہ ترکی میں سفیر اندرے کارلوو کے قتل کی تحقیقات میں روسی تفتیش کار حصہ لے رہے ہیں ۔ گزشتہ روز ترکی میں روس کے سفیر اندرے کارلوو کو فنون لطیفہ کی ایک نمائش کے دوران گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا، روسی سفیر کے قاتل نوجوان کو بعد ازاں پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔ روس کے سفیر کی ہلاکت پر ترک صدر طیب رجب اردوغان نے ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اندرے کارلوو کی ہلاکت ترک قوم پر حملہ ہے۔ روسی صدر ولادمیر پوتن کا کہنا تھا کہ روسی سفیر پر حملے کا مقصد دونوں ممالک میں کشیدگی بڑھانے کی اور شام میں امن کی بحالی کی کوشش کو نقصان پہنچانا ہے۔ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں روس کے سفیر پر حملہ کے وقت شام میں روسی فوج کی کارروائیوں کے خلاف ترکی میں مظاہرے کیے جا رہے تھے۔ مقتول 62  سالہ اندرے کارلوو ایک منجھے ہوئے سفارتکار تھے جنھوں نے 1980 کی دہائی کا بیشتر حصہ شمالی کوریا میں بطور روسی سفیر گزارا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے