ٹرمپ کی کوریا اور چین پر تنقید
Reading Time: < 1 minuteنو منتخب امریکی نے شمالی کوریا کے بین البراعظمی جوہری میزائل بنانے کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ ایسا نہیں ہو گا۔ یہ بات واضح نہیں ہے کہ ٹرمپ شمالی کوریا کی جوہری میزائل بنانے کو روکنے کا قدم اٹھائیں گے۔ شمالی کوریا کے رہنما نے سالِ نو کے موقعے پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ بین البراعظمی میزائل کی تیاری ‘آخری مراحل’ میں ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور ٹویٹ کے ذریعے شمالی کوریا کے اتحادی چین کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ شمالی کوریا کو لگام دینے میں ناکام رہا ہے۔
Array