ٹرمپ کی نفرت پر مبنی جرائم کی شدید مذمت
Reading Time: < 1 minuteامریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نفرت پر مبنی جرائم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ امیدیں اپنی گرفت مضبوط کر رہی ہیں، جن سے امریکہ کی عظمت کا ایک نیا باب کھلنے جا رہا ہے۔ کانگریس سے اپنے پہلے خطاب میں انھوں نے یہودیوں کے قبرستان میں ہونے والی حالیہ تھوڑ پھوڑ اور کینسس میں ہونے والے نفرت انگیز حملے کی بھی مذمت کی جس میں ایک انڈین شخص ہلاک ہوگيا تھا۔ انھوں نے کہا ہم ایک ایسا ملک ہیں جو متحدہ طور پر نفرت اور برائیوں کی مذمت کرتا ہے۔ کانگریس سے خطاب میں ٹرمپ نے ٹرانس پیسیفک تجارتی معاہدے سے امریکہ سے الگ کرنے کے اپنے فیصلے کا بھی ذکر کیا اور امریکہ سے ملحق میکسیکو کی سرحد پر دیوار کھڑی کرنے کی بھی بات دہرائی۔ انھوں نے کہا کہ نوکریوں، سکیورٹی اور قانون کی پاسداری کو بہتر کرنے سے حقیقی امیگریشن اصلاح ممکن ہے- ٹرمپ نے نام نہاد شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کی بھی بات کی۔ جب انھوں نے داعش کے متعلق کہا کہ وہ اس برائی کو کرہ ارض سے نیست و نابود کر دیں گے تو اراکین نے زبردست تالیاں بجائیں۔ صدر ٹرمپ نے کانگریس کو اس بات کے لیے تاکید کی وہ اوباما کیئر کا متبادل پیش کرنے پر کام کرے۔