صوابی: دو فوجی اور5 شدت پسند ہلاک
Reading Time: < 1 minuteفوج کا کہنا ہے کہ صوابی میں ایک کارروائی کے دوران شدت پسندوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک کپتان سیمت دو فوجی اور پانچ شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر یہ کارروائی صوابی کے علاقے ملک آباد میں کی گئی۔ کارروائی میں ایک کمپاؤنڈ کا محاصرہ کیا گیا اور اس دوران شدت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن جنید اور سپاہی امجد ہلاک ہو گئے۔ گذشتہ روز بھی پاکستانی فوج نے مہمند ایجنسی کے علاقے میں افغان سرحد عبور کر کے آنے والے شدت پسندوں سے جھڑپ میں چھ فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔ اس کارروائی میں فوج نے دس سے زیادہ شدت پسندوں کی ہلاکت کا بھی دعویٰ کیا تھا۔
Array