عالمی خبریں

سپریم کورٹ نے صدر کو برطرف کر دیا

مارچ 10, 2017 < 1 min

سپریم کورٹ نے صدر کو برطرف کر دیا

Reading Time: < 1 minute

جنوبی کوریا کی سپریم کورٹ نے ملک کی صدر کو برطرف کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے پارک گن کے مواخذے کو درست قرار دیا ہے – پارک جنوبی کوریا کی جمہوری طور پر منتخب پہلی رہنما ہیں جنھیں ان کے عہدے سے برطرف کیا گيا ہو۔ ججوں نے متفقہ طور پر اپنے فیصلے میں پارلیمان کی جانب سے ان کا مواخذہ کرنے کو درست قرار دیا ہے۔

بدعنوانی کے ایک سکینڈل میں صدر پارک اور ان کی ایک قریبی دوست چوئی سون سل کے ملوث ہونے کی بنا پر پارلیمان نے ان کا مواخذہ کیا تھا۔ سپریم کورٹ کے آٹھ ججوں نے صدر پارک کو برطرف کرنے سے قبل پارلیمان کی جانب سے ان کے مواخذے کے عمل پر تفصیل سے سماعت کی۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق عدالت نے کہا کہ صدر پارک نے خفیہ سرکاری معلومات کو راز رکھنے کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کئی اہم دستاویزات کو لیک کیا اور اپنی دوست چوئی کو حکومتی معاملات میں مداخلت کی اجازت دے کر قانون کی خلاف ورزی کی۔

 

 

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے