عالمی خبریں

فضائی حملے میں 33 افراد ہلاک

مارچ 23, 2017 < 1 min

فضائی حملے میں 33 افراد ہلاک

Reading Time: < 1 minute

اطلاعات کے مطابق شام میں شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے زیرِ قبضہ شہر رقہ کے مغرب میں واقع ایک گاؤں کے سکول پر فضائی حملے میں کم از کم 33 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ انسانی حقوق کے نگران ادارے سیریئن آبزرویٹری نے کہا ہے کہ المنصورہ گاؤں میں بے گھر لوگوں نے پناہ لے رکھی تھی اور وہاں پیر کی رات کو حملہ ہوا۔ ایک مقامی گروپ کا کہنا ہے کہ 50 خاندانوں کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چل رہا کہ وہ کہاں گئے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ حملہ امریکہ یا اس کے اتحادیوں کے جنگی طیاروں نے کیا۔

 اتحادیوں نے کہا ہے کہ پیر کو رقہ کے قریب 19 حملے کیے گئے ہیں، جن میں تین میں دولتِ اسلامیہ کا ‘ہیڈکوارٹر’ تباہ کر دیا گیا۔ اتحادی شامی کردوں اور عرب جنگجوؤں کی مدد کے لیے یہ حملے کر رہا ہے جو رقہ کو دولتِ اسلامیہ کے قبضے سے چھڑانا چاہتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ایک مقامی کارکن نے المنصورہ کے سکول کے ملبے سے 33 لاشوں کو نکالے جاتے ہوئے دیکھا ہے۔ گاؤں کے لوگوں نے انسانی حقوق کے نگران ادارے کو بتایا کہ اس گاؤں میں حمص اور حلب سے بےگھر ہونے والے پناہ گزین مقیم تھے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے