ججوں کی تنخواہ اور مراعات
Reading Time: < 1 minuteپارلیمان کو بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا ریٹائرڈ چیف جسٹس پنشن کی مد میں ماہانہ 8 لاکھ 96 ہزار 636 روپے حاصل کرتا ہے جبکہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ماہانہ 7 لاکھ 59 ہزار 964 روپے وصول کرتا ہے۔
سینٹ کو تحریری جواب میں بتایا گیا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد سپریم کورٹ کے جج یا ان کی بیوہ کو ایک ڈرائیور اور 300 لیٹر پیٹرول، سیکیورٹی، مہینے میں 3 ہزار مقامی ٹیلی فون کالز کی سہولت، بجلی کے 2 ہزار یونٹ، مفت پانی اور 2500 کیوبک میٹر قدرتی گیس کی سہولت بھی دی جاتی ہے۔ ان مراعات پر کوئی انکم ٹیکس واجب الادا نہیں ہوتا اور مراعات اور ان سہولیات کے حامل ایک ریٹائر جج کو اگر کوئی ذمہ داری دی جائے تو بغیر فیس کے حکومت کے لیے کرے گا۔ لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس منصورعلی شاہ کی جانب سے اپنی تنخواہ کی معلومات عام کرنے کو سراہا گیا ۔ حکومت نے پیپلز پارٹی کے سینٹر فرحت اللہ بابر کے سوال کے جواب میں ججوں اور اراکین پارلیمنٹ کو ریٹائرمنٹ کے بعد حاصل ہونے والی مراعات سے بھی پردہ اٹھایا تاہم سول اور ملٹری بیوروکریسی کے اہلکاروں کے حوالے سے پوچھے گئے اسی طرح کے سوال کا جواب نہیں دیا گیا۔