عالمی خبریں

فوری انتخابات سے برطانیہ کو استحکام

اپریل 19, 2017 < 1 min

فوری انتخابات سے برطانیہ کو استحکام

Reading Time: < 1 minute

برطانوی وزیرِاعظم نے کہا ہے کہ ملک میں فوری انتخابات سے بریگزٹ کو کامیاب کرنے اور برطانیہ کو طویل مدت استحکام فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ آٹھ جون کو انتخابات منعقد کروانے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے وزیرِاعظم ٹریزا مے نے کہا کہ انھوں نے حالیہ ہفتوں کے دوران اپنی سوچ تبدیل کی ہے۔ انھوں نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ ان پر اعتماد کریں اور یہ کہ نئے مینڈیٹ سے برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے مذاکرات کے دوران ان کے ہاتھ مضبوط ہوں گے اور ان لوگوں کی حوصلہ شکنی ہو گی جو اس عمل کی راہ میں روڑے اٹکانا چاہتے ہیں۔ بعد میں دارالعوام اس فیصلے کی منظوری دے گا۔ برطانوی وزیرِاعظم نے قبل از وقت انتخابات کروانے کا اعلان کر کے بہت سے حلقوں کو حیران کر دیا تھا۔ برطانیہ میں اگلے عام انتخابات 2020 میں ہونا طے ہیں لیکن قانون کے مطابق اگر دو تہائی ارکانِ پارلیمان چاہیں تو قبل از وقت انتخابات کروائے جا سکتے ہیں۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے