گوادر میں 10 مزدور جاں بحق
بلوچستان کے شہر گوادر میں نامعلوم افراد نے تعمیراتی کام کرنے والے مزدوروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم از کم 10 مزدور جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔ کمشنر مکران ڈویژن بشیر بنگلزئی نے واقعات گوادر کے علاقے پشکان اور گنت میں پیش آنے کی تصدیق کی ہے۔ وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہلاک ہونے والے مزدوروں کی شناخت کا سلسہ جاری ہے۔ حکام نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے 10 مزدوروں کا تعلق سندھ کے علاقے نوشہرو فیروز سے ہے۔ حکام نے مزید کہا کہ مزدور ایک سڑک کی تعمیر میں مصروف تھے جب مسلح افراد نے انھیں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔