کل بھوشن کی سزائے موت روک دی گئی
Reading Time: < 1 minuteعالمی عدالت انصاف نے پاکستان میں سزائے موت کاسامنا کرنے والے بھارتی جاسوس کل بھوشن یادو کی سزائے موت پر عمل کو حتمی فیصلے تک روک دیاہے۔ عالمی عدالت انصاف نے کہاکہ بھارتی درخواست پر پاکستان نے کل بھوشن تک رسائی نہیں دی جس کا بھارتی شہری کو حق تھا اس لیے فی الوقت عالمی عدالت اس مقدمے کو ابتدائی سماعت کیلئے منظور کرتی ہے اور جب تک تفصیلی دلائل کے بعد اس پر فیصلہ نہیں ہوجاتا پاکستان سزائے موت پر عمل نہ کرے۔ عالمی عدالت انصاف کے نو ججوں نے یہ متفقہ فیصلہ دیا ہے۔
Array