صدارتی انتخاب میں حسن روحانی کامیاب
Reading Time: < 1 minuteایران کے صدارتی انتخاب میں حسن روحانی کامیاب ہو گئے ہیں ۔ خارجہ پالیسی کے نعرے پر ووٹ حاصل کرنے والے حسن روحانی کو چار کروڑ ووٹوں میں سے دو کروڑ 28 لاکھ ووٹ ملے ہیں۔ الیکشن کمیٹی کے سربراہ علی اصغر احمدی نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ تقریباً تمام ووٹوں کی گنتی ہو گئی ہے۔ سرکاری ٹی وی چینل نے صدر روحانی کو دوسری بار صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان کے مخالف امیدوار کو ایک کروڑ 15 لاکھ ووٹ ملے ہیں۔ صدر حسن روحانی کے حریف ابراہیم رئیسانی نے ووٹنگ میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے شکایت کی ہے۔
Array