عالمی خبریں

ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب میں

مئی 20, 2017 < 1 min

ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب میں

Reading Time: < 1 minute

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں وہ عرب اسلامک امیریکن اجلاس میں شرکت کریں گے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے ۔ صدر ٹرمپ کی آمد سے چند گھنٹے قبل ہی سعودی عرب نے کہا کہ سعودی ایئر ڈیفنس نے یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے فائر کیے گئے راکٹ کو دارالحکومت ریاض کے جنوب میں مار گرایا۔ اس حملے کے بعد سعودی فضائیہ نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے قریب حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ سعودی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ اور مغرب، اسلامی دنیا کے دشمن نہیں ہیں۔

 ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے علاوہ اسرائیل اور ویٹیکن بھی جائیں گے یعنی تینوں ابراہیمی مذاہب اسلام، یہودیت اور عیسائیت کے مراکز ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی عرب آمد  قبل وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبير کا کہنا تھا کہ ‘یہ اسلامی دنیا کے لیے بہت بھرپور پیغام ہے کہ امریکہ اور مغرب آپ کے دشمن نہیں ہیں۔ یہ مغرب کے لیے بھی بھرپور پیغام ہے کہ اسلام آپ کا دشمن نہیں ہے۔’

 اجلاس میں پاکستان کے وزیرِاعظم نواز شریف بھی ہوں گے جن کی فوج کے سابق سپہ سالار اب سعودی سعودی عرب کی قیادت میں اسلامی فوج کے سپہ سالار بھی ہیں۔

 اجلاس کے سائڈ لائن پر وزیراعظم نواز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے حوالے سے کافی چہ میگوئیاں ہو رہی تھیں۔ تاہم پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے ہفتہ کو ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عرب اسلامک امیریکن اجلاس کا ایجنڈا کافی مصروف ہونے کے باعث سائیڈ لائن پر ملاقاتیں ہونا مشکل ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے