عالمی خبریں

ٹرمپ اسرائیل میں

مئی 22, 2017 < 1 min

ٹرمپ اسرائیل میں

Reading Time: < 1 minute

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور فلسطین کے امن معاہدے کے حوالے سے ‘قطعی معاہدہ’ کی بات کی ہے ۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس بات کو ترجیح دیتے ہیں کہ دونوں فریق براہ راست مذاکرات میں طے کریں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے دورے میں امن اور استحکام قائم کرنے کے لیے اس وقت کو نادر موقع کہا ہے۔ تل ابیب کے ہوائی اڈے پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انھوں نے امریکی اور اسرائیل کے اٹوٹ بندھن کا بھی ذکر کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ‘صدر کی حیثیت سے اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر اس قدیم اور مقدس سرزمین پر امریکہ اور اسرائیل کی ریاست کے درمیان اٹوٹ رشتوں کا اعادہ کرنے آیا ہوں۔’

انھوں نے کہا کہ ‘ہمارے سامنے ایک انمول موقع ہے کہ ہم خطے اور یہاں کے لوگوں کے لیے امن اور استحکام بحال کریں، دہشت گردی کو شکست دیں اور خوشحالی، امن اور آشتی کا مستقبل یقینی بنائیں۔ لیکن یہ سب کچھ مشترکہ کوششیں سے حاصل کیا جاسکتا ہے اور اس کے لیے دوسرا کوئی اور راستہ نہیں۔ ‘انھوں نے یہ بھی کہا کہ انھیں یقین ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن ممکن ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے