پاکستان

برکس سربراہی اجلاس ستمبر میں ہو گا

مئی 31, 2017 2 min

برکس سربراہی اجلاس ستمبر میں ہو گا

Reading Time: 2 minutes

شیامن سے رضا خان

پانچ ممالک پر مشتمل اقتصادی تعاون کی تنظیم برکس کا سربراہی اجلاس رواں برس ستمبر میں چین کے خوبصورت ساحلی شہر شیامن میں ہو گا۔ ذرائع ابلاغ کے غیرملکی نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے شیامن کی سی پی سی میونسپل کمیٹی کے سکرٹری جنرل پی چن چیا نے بتایا کہ ان کا شہر برکس سربراہی اجلاس کی میزبانی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا تھا کہ تین ستمبرسے پانچ ستمبر تک ہونے والے اس اجلاس کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔ اجلاس کے لیےبھرپورسکیورٹی انتظامات کیے جارہے ہیں جبکہ مندوبین کی رہائش اورانہیں سہولیات کی فراہمی کا خصوصی خیال رکھا جائےگا۔ برکس تنظیم میں برازیل ، روس ، بھارت چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ برکس اجلاس میں پانچوں ممالک کے سربراہان مملکت شرکت کریں گے ۔ سربراہی اجلاس میں برکس رکن ممالک باہمی اقتصادی تعاون میں اضافے کے لیے لائحہ عمل طے کریں گے۔ چن چیا نے کہا کہ اجلاس کے کامیاب انعقاد کے لیے رضا کاروں کو بھی تربیت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شیامن شہر اور فوچیان صوبہ چین کی اقصادی ترقی میں اہم کردارادا کر رہے ہیں شیامن کا خوبصورت شہرسیاحوں کے لیے بڑی کشش رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیامن میں رواں برس آٹھ کروڑ سیاحوں کی آمد متوقع ہے جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد چھ کروڑسترلاکھ تھی۔ چن چیا کے مطابق شیامن شہر میں ہوٹلز اور سیمینار ہالز سمیت کئی سہولیت موجود ہیں اور یہ شہر کسی بھی بڑے بین الاقوامی ایونٹ کی میزبانی کر سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شیامن میں برکس سربراہی اجلاس کے انعقاد سے اس شہر کے بارے میں لوگوں کی معلومات میں اضافہ ہو گا جس سے یہاں سیاحتی سرگرمیوں کوفروغ ملے گا۔ واضح رہے کے اس سے قبل چین نے سال دو ہزارگیارہ میں برکس اجلاس کی میزبانی کی تھی۔ گزشتہ سال یہ اجلاس بھارت کے شہر گوا میں ہوا تھا۔ شیامن چین کا جنوب مشرقی ساحلی شہر ہے جو اپنے خوبصور ساحلوں، سی فوڈ اور زبردست موسم کی وجہ سے مشہور ہے۔ شیان چین کے بین الاقوامی شپنگ سینٹرز میں سے بھی ایک ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے