عالمی خبریں

شمالی کوریا: میزائل کا تجربہ

جولائی 4, 2017 < 1 min

شمالی کوریا: میزائل کا تجربہ

Reading Time: < 1 minute

شمالی کوریا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ میزائل امریکی سرزمین تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس سے قبل امریکہ کا کہنا تھا کہ جاپان کے پانیوں میں ایک میزائل گرا ہے لیکن اس سے شمالی امریکہ کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ بحرالکاہل میں تعینات امریکی کمانڈ کا کہنا تھا کہ یہ درمیانی رینج کا میزائل تھا۔ شمالی کوریا کے سرکاری ٹی وی پر جاری بیان کے مطابق ہواسنگ 14 میزائل کا تجربہ اپنے لیڈر کم جانگ ان کی نگرانی میں کیا۔

جنوبی کوریا کے خبررساں ادارے نے اپنی فوج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میزائل مقامی وقت کے مطابق صبح نو بج کر 40 منٹ پر شمالی پیانگن صوبے میں بینگہیون سے داغا گیا۔ جاپان کا کہنا ہے کہ یہ میزائل بحیرہ جاپان میں اس کے خصوصی اقتصادی علاقے میں گرا۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے