مودی کا اسرائیلی دورہ
Reading Time: < 1 minuteانڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی نے اسرائیل کا دورہ ہے۔ یہ انڈیا کے کسی بھی وزیرِ اعظم کا اسرائیل کا پہلا دورہ تھا۔ انڈین میڈیا، سیاسی اور دفاعی ماہرین نے دورے کو ایک اہم سنگِ میل قرار دیا ہے ۔
انڈیا اور اسرائیل کے گذشتہ 25 برسوں سے سفارتی تعلقات ہیں اور حالیہ برسوں میں دونوں ممالک نے انسدادِ دہشت گردی، دفاع، ذراعت، پانی اور توانائی کے شعبوں میں بھی تعاون بڑھایا ہے۔ نریندر مودی اسرائیل میں قیام کے دوران فلسطینی علاقوں میں نہیں گئے۔ تجزیہ کار کہتے ہیں کہ مودی کی طرف سے اس طرح واضع طور پر فلسطین کو نظر انداز کرنا اسرائیل اور فسلطین کے مسئلے کو علیحدہ علیحدہ دیکھنے کی نئی حکمتِ عملی کی طرف اشارہ ہے۔
دونوں ممالک کے رہنماؤں کی طرف سے دیے گئے بیانات میں اس دورے کو تاریخی کہا گیا ہے۔ وزیرِ اعظم مودی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ وسیع البنیاد مذاکرات کیے اور دہشت گردی جیسے مشترکہ موضوعات زیرِ بحث آئے۔
اسرائیل کی دفاعی کمپنیوں نے باہمی معاہدوں میں کافی دلچسپی ظاہر کی ہے جس سے مودی کی انڈیا بنائو مہم کو کافی فروغ ملے گا۔