عالمی خبریں

شمالی کوریا کو سبق

جولائی 6, 2017 < 1 min

شمالی کوریا کو سبق

Reading Time: < 1 minute

امریکہ نے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا کو سبق سکھا سکتا ہے ۔ اقوامِ متحدہ میں امریکی سفیر نے کہا کہ امریکہ ایک نئی قرارداد پیش کرے گا اگر ضرورت پڑی تو وہ شمالی کوریا کے   خلاف خاصی بڑی فوجی طاقت استعمال کر سکتا ہے۔

سفیر نکی ہیلی نے تجارتی پابندیاں لاگو کرنے کی دھمکی بھی دی۔

شمالی کوریا نے سلامتی کونسل کی جانب سے عائد کردہ پابندی کے باوجود بین البراعظمی میزائل (آئی سی بی ایم) کا تجربہ کیا تھا۔

سفیر ہیلی نے کہا کہ شمالی کوریا کا آئی سی بی ایم کا تجربہ ‘بہت تیزی سے کسی سفارتی حل کے امکان کا راستہ بند کر رہا ہے۔‘

انھوں نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے موقعے پر کہا: ‘امریکہ اپنے اور اپنے اتحادیوں کے دفاع کے لیے اپنی مکمل صلاحیت استعمال کرنے کے لیے تیار ہے۔

چین کے نمائندے نے کہا کہ بیجنگ کے لیے بھی شمالی کوریا کے اقدامات ناقابلِ قبول ہیں۔ تاہم انھوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ چین اور روس دونوں کا مطالبہ ہے کہ امریکہ جنوبی کوریا میں میزائل شکن نظام نصب نہ کرے اور یہ کہ دونوں ملک شمالی کوریا کے قریب اپنی فوجی مشقیں بند کر دیں۔

چین اور روس دونوں سلامتی کونسل کے مستقل اراکین ہیں اور وہ کسی بھی نئی قرارداد کو ویٹو کر سکتے ہیں۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی شمالی کوریا کے ساتھ تجارت پر تنقید کی۔

سفیر ہیلی نے کہا کہ امریکہ ان ملکوں کے ساتھ تجارت منقطع کر سکتا ہے جو اقوامِ متحدہ کی قرارداد کے باوجود شمالی کوریا کے ساتھ تجارت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے