عالمی خبریں

ایٹمی ہمسائیوں کا پتھراﺅ

اگست 16, 2017 < 1 min

ایٹمی ہمسائیوں کا پتھراﺅ

Reading Time: < 1 minute

ایٹمی ہمسائے پتھروں سے لڑ پڑے ۔ انڈیا میں حکام نے تصدیق کی ہے کہ متنازع سرحدی علاقے میں انڈین اور چین کی افواج کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔ یہ مختصر لڑائی ہمالیہ کے متنازع علاقے پنگونگ جھیل کے قریب ہوئی جہاں چین کے فوجیوں نے بھارتی فوج پر پتھراﺅ کیا۔ بھارتی فوج کے ایک افسر نے بتایا ہے کہ متنازع خطے میں یہ مقام سیاحوں کیلئے اپنے دلکش نظاروں کی وجہ سے مشہور ہے۔ فوجی افسر نے کہا کہ چینی افواج نے علاقے میں دوبار داخل ہونے کی کوشش کی جن کو واپس دھکیل دیا گیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو فوجی افسر نے بتایا کہ یہ ایک معمولی جھڑپ تھی جس میں چین کے فوجیوں نے پتھراﺅ کیا مگر معاملے کو فوری کنٹرول کرلیا گیا۔ بعد ازاں چینی اور بھارتی افواج اپنی پوزیشن پر واپس چلی گئیں۔ چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا شن ینگ نے کہا ہے کہ ان کو تازہ ترین رپورٹ کا علم نہیں تاہم چینی افواج ہمیشہ سے اس بات کیلئے پرعزم ہیں کہ بھارت چین سرحد پر امن قائم رکھا جائے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے