پاکستان

امریکی فیصلہ مایوس کن ہے

اگست 17, 2017 < 1 min

امریکی فیصلہ مایوس کن ہے

Reading Time: < 1 minute

پاکستان نے امریکا کی جانب سے کشمیری تنظیم حزب المجاہدین کو غیر ملکی دہشت گرد قرار دینے کے فیصلے کو مایوس کن قرار دیا ہے ۔ اس سے قبل امریکہ نے پاکستان میں قائم کشمیری تنظیم کو دہشت گرد قرار دے کر اس پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے بیان جاری کر کہا، ’حزب المجاہدین کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دے کر امریکی عوام اور عالمی برادری کو یہ بتانا ہے کہ یہ ایک دہشت گرد گروہ ہے۔ اس طرح کے دہشت گردوں اور دہشت گرد گروہوں کے امریکی مالیاتی اداروں کے استعمال پر بھی پابندی عائد ہے۔ اس کے علاوہ ان کے خلاف کارروائی کرنے میں امریکی سیکورٹی ایجنسیوں اور دیگر حکومتوں کی بھی مدد کی جاتی ہے۔‘

امریکہ کا کہنا ہے کہ اس طرح حزب المجاہدین پر پابندی لگا کر اسے دہشت گرد حملے کرنے کے لیے فنڈز اکٹھے سے بھی روکا جا سکے گا۔ اس پابندی کے تحت امریکہ میں حزب المجاہدین کے اثاثے ضبط کیے جائیں گے اور امریکی شہریوں کے اس تنظیم کے ساتھ کسی قسم کے تعلقات پر بھی پابندی ہو گی۔ جون میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی امریکہ کے دورے میں امریکی حکومت نے حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کو بھی عالمی دہشت گرد قرار دیا تھا۔ سال 1997 میں امریکہ نے حرکۃ مجاہدین اور سال 2001 میں دو تنظیموں لشکر طیبہ اور جیش محمد کو بھی شدت پسند گروپوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ گذشتہ سال کشمیر میں حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کے مارے جانے کے بعد پاکستان حکومت نے برہان وانی کو شہید قرار دیا تھا۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے