عالمی خبریں

قطر سرحد کھولنے کا فیصلہ

اگست 17, 2017 < 1 min

قطر سرحد کھولنے کا فیصلہ

Reading Time: < 1 minute

سعودی عرب نے حج کے لیے قطر کے ساتھ سرحد کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق ملک کے اعلیٰ حکام نے حج کے ایام میں قطری مسلمانوں کے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے ۔

یہ اعلان سعودی اور قطری حکام کی دو مہینے میں پہلی ملاقات کے بعد سامنے آیا۔ یاد رہے کہ مشرق وسطیٰ میں سعودی عرب اور اس کے تین حمایتی ممالک نے جون سے قطر پر دہشت گردی کی امداد کرنے کے الزام میں بائیکاٹ کر رکھا ہے۔ سعودی سرحد کی بندش کی وجہ سے قطر کو ملک میں اشیا خورد نوش منگوانے کے لیے بحری اور فضائی ذرائع استعمال کرنے پڑ رہے ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق قطری حجاج سلویٰ نامی سرحد کو عبور کر کے سعودی عرب میں بغیر کسی اجازت نامے داخل ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ انھیں سعودی ہوائی اڈوں سے بھی ملک میں داخل ہونے کی اجازت ہے۔

گذشتہ ماہ سعودی عرب نے قطری زائرین کو خبردار کیا تھا کہ حج کے لیے آنے کی صورت میں ان پر پابندیاں عائد ہوں گی۔ جواب میں قطر نے سعودی عرب پر مذہبی فریضے کو سیاسی رنگ دینے کا الزام لگایا جس کے علاوہ اقوام متحدہ کے نمائندہ برائے مذہبی آزادی نے بھی سعودی اعلان پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے