گرو کے لیے دو لاکھ نکل آئے
Reading Time: < 1 minuteبھارت کی ریاست ہریانہ میں عدالت کے فیصلے کے خلاف لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے، پرتشدد احتجاج میں اکتیس افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد پولیس نے گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کیا تو جیلوں میں جگہ کم پڑ گئی_ ریاست میں اسٹیڈیم اور اسکولوں کو جیل کا درجہ دے کر لوگوں کو بند کیا جا رہا ہے_
عدالت نے طویل سماعت کے بعد ایک تنظیم کے سربراہ گرو گرمیت رام رحیم سنگھ کو دو خواتین سے ریپ کا مجرم قرار دیا ہے _ گرو ضمانت پر تھے اور اپنے پیروکاروں کے ساتھ ایک سو گاڑیوں کے قافلے میں فیصلہ سننے آئے تھے _ گرو کو سزا پیر کو سنائی جائے گی_ فیصلے کے بعد ریاست ہریانہ میں ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں اور فوج کو طلب کر لیا گیا ہے _
Array