داعش پاکستان کا ہیڈ کوارٹر معلوم ہو گیا
Reading Time: < 1 minuteپشاور کی ایک فلور ملز پر خفیہ اداروں کی کارروائی کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ دہشت گردوں نے اسے ہیڈ کوارٹر بنایا اور دہشت گردی کے واقعات کی ذمہ داری کی ویڈیو اور پریس ریلیز بھی یہاں سے جاری کی جاتی تھیں _
سول اور فوجی خفیہ اداروں نے دعوٰی کیا ہے کہ پشاور پہاڑی پورہ فلور ملز کو کالعدم تنظم داعش پاکستان کے ہیڈکوراٹر کے طور پر استعمال کر رہی تھی، تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ فلور ملز سے باقاعدہ طور پر پریس ریلرز ویڈیو اور آڈیوز پیغامات کے علاوہ دہشت گردی واقعات کی ذمہ داری قبول کرنے کی پریس ریلرز بھی جاری ہو رہی تھیں .فلور ملز سے پشاور سے ملک بھر میں دہشت گردی کی کاروائی کی منصوبہ بندی عمل درامد اسلحہ بارودی مواد ٹارگٹ کلنگ اور متعلقہ جگہوں کے نقشاجات بھی دیے جاتے تھے..حساس ادراوں سیمت سی ٹی ڈی نے تمام ثبوت اور دیگر شواہد فلور ملز سے حاصل کر لیے، یہ انکشافت سامنے آیا ہے کنٹرول افغنستان سے ہو رہا تھا…