پاکستان

نیب ریفرنسز میں غلطیاں

ستمبر 11, 2017 < 1 min

نیب ریفرنسز میں غلطیاں

Reading Time: < 1 minute

شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنسز کی جانچ پڑتال ، دو ریفرنسز نیب کو واپس بھیج دئیے گئے۔۔ ریفرنسز میں سے اہم صفحات ہی غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے_

رجسٹرار احتساب عدالت نے شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی جانچ پڑتال کے بعد نیب کی جانب سے دائر ایون فیلڈ پارک لینڈ اور آفشور کمپنیوں سےمتعلق ریفرنسز نیب کو واپس کر دیے، رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض لگایا گیا ہے کہ دائر کیے ریفرنسز میں اہم صفحات غائب ہیں جبکہ ریفرنسز کے انڈیکس اور نمبرشمار میں بھی غلطیاں ہیں۔۔

ذرائع کے مطابق عدالتی عملے نے ہفتے اور اتوار کو بھی ریفرنسسز کی سکروٹنی کا عمل جاری رکھا جس میں کئی غلطیاں سامنے آئیں۔ بہت سے صفحات دو مرتبہ ریفرنسز کا حصہ بنائے گئے ۔ رجسٹرار احتساب عدالت نے نیب کو ہدایت کی دونوں ریفرنسز میں غلطیاں دور کر کے چودہ ستمبر سے پہلے جمع کروائے جائیں۔۔

عزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس اور اسحاق ڈار کے اثاثہ جات ریفرنس کی اسکروٹنی کا عمل تاحال جاری ہے ۔ چاروں ریفرنسز کی جانچ پٹرتال مکمل ہونے بعد عدالت کے روبرو رکھے جائیں گے جس کے بعد ملزمان کو طلب کیا جائے گا

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے