پاکستان

نیب نے تحقیقات ختم کر دیں

ستمبر 13, 2017 < 1 min

نیب نے تحقیقات ختم کر دیں

Reading Time: < 1 minute

چئیرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں احتساب عدالت کی جانب سے واپس بھیجے جانے والے ریفرنسز کا جائزہ لیا گیا جبکہ چھ  مختلف ریفررنسز کی منظوری اور انکوائری سے متعلق احکامات جاری کئے گئے،

چئیرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کہ اجلاس میں احتساب عدالت کی جانب سے واپس بھیجے جانے والے ریفرنسز کا جائزہ لیا گیا ایگزیکٹو بورڈ نے سابق چئیرمین متروکہ وقف املاک آصف ھاشمی کے خلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی رکن صوبائی اسمبلی عبدالروف کھوسو کے خلاف غیر قانونی طریقے سے اثاثے بنانے کے الزام پر انویسٹی گیشن کی منظوری کے ساتھ منگلہ ڈیم کی کنسٹرکشن کے دوران قومی خزانے کو چار ارب روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں کے کے پی کمپنی اور واپڈا افسران کے خلاف انکوائری کا حکم بھی دیا گیا

ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سابق سیکرٹری تعلیم سندھ محمد نور لغاری کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کے الزام کی دوبارہ انکوائری کا حکم بھی دیا گیا جبکہ سپیکر کے پی کے اسمبلی اسد قیصر اور ایم این اے سید افتخار حیسین شاہ کے خلاف شواہد نہ ہونے کی بنا پر انکوائری بند کرنے کی منظوری بھی دی گئی
۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے