زلزلے نے تباہی مچا دی
Reading Time: < 1 minuteزلزلے نے تباہی مچادی، 140 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، میکسیکو میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں جس کے نتیجے میں 140 سے زائد افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے،اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں زلزلے کے باعث عمارتیں منہدم ہونے سمیت دیگر واقعات میں 149 افراد ہلاک ہوئے جب کہ امدادی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز میکسیکو سٹی سے 120 کلو میٹر دور ریاست پیوبلا تھی جب کہ اس کی گہرائی 51 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی،اطلاعات کے مطابق زلزلے کے بعد مختلف واقعات میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست مورلوس میں ہوئیں جہاں 55 افراد ہلاک ہوئے جب کہ پیوبلا ریاست میں 32، میسکیسکو سٹی میں 49، ریاست میکسیکو میں 10 اور گوریرو میں تین افراد ہلاک ہوئے،میکسیکن صدر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ملک کو قومی ایمرجنسی کا سامنا ہے۔
واضع رہے کہ میکسیکو میں رواں ماہ کے ابتدا میں 8.1 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 90 افراد ہلاک ہوئے تھے۔