عالمی خبریں

ملیحہ لودھی کے عملے کی نالائقی

ستمبر 24, 2017 < 1 min

ملیحہ لودھی کے عملے کی نالائقی

Reading Time: < 1 minute

امریکہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی اور سفارتی عملے کی نالائقی کی وجہ سے پاکستان کو اقوام متحدہ جیسے عالمی فورم پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے، پاکستان کی سفیر کی کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم و ستم کو اجاگر کرنے کی کوشش کے دوران اسکرین پر کشمیری خاتون کی بجائے فلسطینی لڑکی کی تصویر چلانے کی وجہ سے بھارتی اور امریکی اخبارات نے کہا ہے کہ پاکستان کا پروپیگنڈا ناکام ہو گیا ہے _ پاکستان کی سفیر نے بھارتی فوج کے ممنوعہ پیلٹ گن کے استعمال کی جانب دنیا کی توجہ دلائی مگر اس دوران تصویر جو تصویر دکھائی وہ دو ہزار چودہ کی اسرائیلی بمباری سے متاثرہ لڑکی تھی جس کی تصویر غزہ کی پٹی میں ایوارڈ یافتہ فوٹو گرافر ھیدی لیون نے بنائی تھی_

اس تصویر کی وجہ سے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے، اور انڈین میڈیا نے پاکستان کے کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کی باتوں کو پروپیگنڈا قرار دے کر امریکا میں لکھاریوں کی توجہ حاصل کر لی ہے _ پاکستان میں سوشل میڈیا پر بھی ملیحہ لودھی کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے