نواز شریف اسلام آباد پہنچ گئے
Reading Time: < 1 minuteسابق وزیراعظم نواز شریف لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے، وہ اس ہفتے احتساب عدالت کے سامنے پیش ہوں گے _
نواز شریف لندن سے قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 786 کے ذریعے پیر کی صبح اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچے، ان کے ہمراہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق بھی لندن سے واپس آئے _
ایئر پورٹ پر نواز شریف کے استقبال کے لئے لیگی رہنما بڑی تعداد میں موجود تھے، مشیر ہوابازی سردار مہتاب، گورنر پختون خوا اقبال ظفر جھگڑا، سینیٹر مشاہد اللہ اور چودھری تنویر استقبال کرنے والوں میں شامل تھے –
نوازشریف اپنی اہلیہ کلثوم کی سرجری کے سلسلے میں لندن میں تھے جبکہ احتساب عدالت نے تین ریفرنسز میں ان کے سمن جاری کر رکھے ہیں_ پاکستان میں اے آر وائے ٹی وی کے تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ لندن سے نواز شریف واپس نہیں آئیں گے _
دوسری جانب وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وکیل امجد پرویز نے بھی کہا ہے کہ ان کے مؤکل احتساب عدالت کے سامنے پیش ہونے کے لیے لندن سے واپس آ رہے ہیں_