اسلحہ ڈپو پھٹ گیا
روس کے پڑوسی ملک یوکرائن میں فوج کے ایک اسلحہ ڈپو کے پھٹنے سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں _
یوکرائن کے دارالحکومت کیوو سے دو سو ستر کلومیٹر شمال میں واقع ایک فوجی اسلحہ ڈپو میں دھماکے شروع ہو گئے، اسلحہ ڈپو سے راکٹ اڑنا شروع ہو گئے جس کے بعد علاقے میں ہنگامی حالت کا نفاذ کیا گیا، علاقے کی فضائی حدود کو پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا جبکہ قریبی آبادی سے چوبیس ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ایک شخص زخمی ہوا ہے _