کوئی ذمہ دار نہیں، سب بری
Reading Time: < 1 minuteدو سال گزر گئے، ایک سو گیارہ انسان چلے گئے، حادثے کی تحقیقات مکمل ہو گئیں مگر ذمے داری کسی پر بھی ثابت نہ ہو سکی –
مکہ کرین حادثے کے تمام ملزمان کو فوجداری عدالت نے باعزت بری کردیا، حرم کعبہ میں ہونے والے کرین حادثے میں 111 حجاج شہید اور 394 زخمی ہوئے تھے۔
فوجداری عدالت نے حرم کرین کے 13ملزمان کو جملہ الزامات سے بری کردیا ہے‘ ابتدائی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے حرم کرین کے ملزمان پر جو فرد جرم عائد کی گئی تھی اس سے تمام ملزمان بری ہیں کوئی بھی کسی بھی الزام ثابت نہیں ہوا۔
سعودی میڈیا کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کے نمائندے نے اس فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ فوجداری عدالت کے فیصلے کے خلاف اعلی عدالت سے رجوع کیا جائے گا _
Array