متفرق خبریں

پولیس نے دیگیں کیوں پکائیں

اکتوبر 6, 2017 < 1 min

پولیس نے دیگیں کیوں پکائیں

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں پولیس جس بھی صوبے کی ہو یا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ہو لوگوں کا مال کھانے کے لیے مشہور ہے مگر آج انوکھا واقعہ ہوا ہے کہ پولیس نے خیرات و نیاز کیلئے اپنی طرف سے دیگیں چڑھائیں_

راولپنڈی سے یہ خبر آئی ہے کہ مختلف تھانوں میں پولیس کے افسران نے شکرانے کے نوافل ادا کیے اور دیگیں پکا کر نیاز تقسیم کی ہے –

راولپنڈی پولیس نے یہ کام بے نظیر قتل کیس میں پولیس افسران کی رہائی کے بعد کیا ہے، راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں دعائیہ تقریبات ہوئی ہیں، راولپنڈی تھانہ سٹی میں ایس ایچ او نے دعا کے بعد چاولوں کی نیاز بانٹی _
راولپنڈی سابق پولیس افسران کو بے نظیر قتل کیس میں  سزا کے بعد پولیس ڈیپارٹمنٹ میں خاصی تشویش تھی، واضح رہے کہ کہ گزشتہ روز ہائیکورٹ نے پولیس افسران کو ضمانت پر رہا کر دیا تھا جو آج اڈیالہ جیل سے اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے