عالمی خبریں

دھماکے نے ریاست ہلا دی

اکتوبر 16, 2017 < 1 min

دھماکے نے ریاست ہلا دی

Reading Time: < 1 minute

ہر طرف نعشیں تھیں، شہر کی سب سے مصروف شاہراہ پر انسانی گوشت کے لوتھڑے بکھرے ہوئے تھے، یہ ایک بہت خوفناک بم دھماکہ تھا، زندگی اتنی دہشت محسوس کی اور نہ کبھی اس قدر وحشت دیکھی ۔ یہ کہنا تھا موغادیشو کی ایمبولینس سروس کے کارکن عبدالرحمان کا جو الجزیرہ کو اس ٹرک بم دھماکے کی تفصیلات بتا رہے تھے جس نے افریقی ملک صومالیہ کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔

دھماکے میں دو سو سے زائد انسان مارے گئے جبکہ اڑھائی سو سے زائد زخمی ہوئے ۔ دہشت گردی کی اس کارروائی میں سڑک سے گزرنے والی ایک اسکول بس بھی نشانہ بنی جس کے ٹکڑوں کے ساتھ بچوں کے جسموں کے چیتھڑے لٹکتے دیکھے گئے ۔ موغادیشو کے ہر گھر میں ایک نعش آئی یا زخمی ہسپتال پہنچا ۔ صومالیہ سوگ میں ڈوب گیا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے