کالم

بہیمانہ تشدد کی ویڈیو

اکتوبر 18, 2017 < 1 min

بہیمانہ تشدد کی ویڈیو

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد میں جائیداد پر قبضے کیلئے پراپرٹی مافیا اور قبضہ گروپوں کی غنڈہ گردی عرصہ دراز سے جاری ہے ۔ گزشتہ رات سے واٹس ایپ پر زیر گردش تشدد کی ایک ویڈیو نے لوگوں کے ہوش اڑا رکھے تھے ۔

تھانہ کورال کے علاقے میں زمین پر قبضے سے روکنے پر دو افراد نے شہری کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر اس کی ویڈیو بھی بنائی تاکہ دوسرے شہریوں کو خوفزدہ کیا جا سکے ۔ شہر میں ویڈیو وائرل ہوئی تو پولیس حرکت میں آئی، قبضہ مافیا کے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔

وفاقی پولیس سے رجوع کرنے والے متاثرہ شہری کا کہنا تھا کہ زمین پر قبضے سے روکا تو قبضہ مافیا نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ لینڈ مافیا نے کورال کے علاقہ میں ٹارچر سیل بنا رکھا ہے۔ تھانہ کورال پولیس قبضہ مافیا کےخلاف کارروائی کے بجائے مافیا کو تحفظ فراہم کر رہی ہے اور تھانہ کورال پولیس نے قبضہ مافیا کے سامنے ہاتھ کھڑے کر دیئے ۔ ذمہ دار شہریوں نے معاملے کو پولیس کے افسران کے علم میں لایا اور ویڈیو دکھائی ۔ سی آئی اے پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے قبضہ مافیا کے دو کارندوں راجہ تضارب اور راجہ تصدق کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے تاہم وائرل ویڈیو کی وجہ سے شہریوں میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے