پاکستان

سرفراز کو دھوکا؟

اکتوبر 21, 2017 1 min

سرفراز کو دھوکا؟

Reading Time: 1 minute

جواری ہاتھ دھو کر پیچھے پڑ گئے ہیں مگر اب کھلاڑی بھی کچھ عقل و دانش کا مظاہرہ کرنے لگے ہیں _

پاکستان سپر لیگ کی کامیابی کر دیکھ سٹہ بازوں کی رال ٹپکنے لگی ہے، جواریوں کی کوشش ہے کسی نہ کسی طرح سپر لیگ کے کھلاڑیوں کو ساتھ ملا کر راتوں راتوں لاکھوں کروڑوں کمائے جائیں،  اب سپر لیگ کے ساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتان سر فراز احمد میں کامیابیوں کو بھی سٹہ بازوں سے لالچی نظروں سے دیکھنا شروع کر دیا ہے، نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری ونڈے سیریز کے دوران جواریوں نے ایک مرتبہ پھر پاکستانیوں کھلاڑیوں کو ہدف بنا کر رابطے شروع کیے ہیں،  ٹی وی چینل جیو کے مطابق دبئی میں پاکستان کے جس اہم کھلاڑی کو سٹے بازوں کی جانب سے اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کی گئی وہ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ہیں جن سے سٹہ بازوں نے سری لنکا کے خلاف دوسری ون ڈے سے پہلے اسپاٹ فکسنگ کے لیے رابطہ کیا ، سرفراز احمد نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اگلے ہی روز اس بات سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ کیا جب کہ انہوں نے لاہور میں ڈائریکٹر سیکیورٹی کرنل اعظم کو بھی پیشکش سے متعلق بتایا، واقعے کے بعد دبئی میں مشکوک افراد کی نگرانی سخت کردی گئی ہے اور پاکستان ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کو غیر متعلقہ لوگوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ،گزشتہ روز قومی ٹیم کے اہم کھلاڑی کو سٹے بازوں کی جانب سے اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کا انکشاف ہوا تھا تاہم اس کھلاڑی کا نام سامنے نہیں آسکا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے اسپاٹ فکسنگ کے واقعے کی تصدیق سے انکار کیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے