موت کا رقص
Reading Time: < 1 minuteطالبان کی حکومت سے چھٹکارا پائے افغانستان کو دہائی سے زائد کا عرصہ گزر گیا، نائن الیون کے بعد چھڑی جنگ کو بھی سولہ برس بیت گئے مگر افغانوں کی زمین پر موت کا وحشیانہ رقص جاری ہے۔
گزشتہ ایک ہفتے میں افغانستان کے مختلف علاقوں میں بم دھماکوں اور حملوں کے نتیجے میں ایک سو سے زائد انسان مارے گئے جبکہ پانچ سو کے لگ بھگ زخمی ہسپتالوں میں پڑے کراہ رہے ہیں ۔
قندھار میں گزشتہ ہفتے تینتالیس افراد دھماکوں کے میں مارے گئے، کابل میں انتالیس، پکتیکا میں تینتیس ، غزنی میں پچیس، غور میں دس اور ننگرھار میں دو افراد حملوں کا نشانہ بنائے گئے ۔
سوشل میڈیا پر متحرک افغان اس قتل عام پر سوگ منا رہے ہیں ۔ بہت سے افراد نے حالیہ تشدد کی لہر پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا ہے ۔
Array