پاکستان

احتساب عدالت میں وکیلوں کی لڑائی

اکتوبر 23, 2017 2 min

احتساب عدالت میں وکیلوں کی لڑائی

Reading Time: 2 minutes

قومی احتساب بیورو نے اسحاق ڈار کے اثاثے منجمد کرنے کی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرادی، نیب پراسیکیوٹرنے ملزم کے اثاثے منجمد کرنے کے فیصلے کی توثیق کیلئے احتساب عدالت میں درخواست بھی دائر کی ہے ۔
نیب رپورٹ میں کہا گیا کہ چیئرمین کی ہدایت پراسحاق ڈار کے منقولہ اور غیرمنقولہ اثاثے منجمد کیے گئے ہیں، نیب پراسیکیوٹر عمران شفیق نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا چیرمین نیب نے اسحاق ڈارکے اثاثے منجمد کیے ہیں اور اس فیصلے کی توثیق کی جائے، عدالت نے درخواست وصول کی تاہم اس پر سماعت یا دلائل سے متعلق کچھ نہیں کہا، نیب نے گزشتہ ماہ متعلقہ بنکوں، اتھارٹیز اور کمشن​رز کو خطوط ارسال کیے تھے جس میں اسحاق ڈارکی منقولہ اور غیرمنقولہ جائیداد منجمد کرنے کا کہا گیا تھا، کارروائی نیب آرڈیننس کی شق 23 کے تحت کی گئی تھی ۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی، استغاثہ کے دونوں گواہ عبدالرحمن گوندل اور مسعود الغنی نے بیانات قلمبند کرائے دونوں گواہان مکمل ریکارڈ پر عدالت کو مطمئن نہ کرسکے،
خواجہ حارث نے کالم آف ریمارکس سے متعلق پوچھا تو نجی بنک کے افسر گواہ عبدالرحمن گوندل نے بتایا کہ ریکارڈ دو بوریوں پر مشتمل ہے، عدالت نے گواہ کو آیندہ سماعت پر کالم آف ریمارکس کی دو بوریوں کا ریکارڈ عدالت میں پیش کر نےحکم دے دیا ۔

سماعت کے دوران وکیل صفائی اور نیب پراسکیوٹر کے مابین دو بار تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، خواجہ حارث کے غیر متعلقہ سوالات پوچھنے پر نیب پراسکیوٹر نے کہا کہ مجھے اتنے سینئر وکیل سے اس بات کی توقع نہ تھی، چار بار ایک ہی صفحہ کا پوچھا جا رہا ہے، میرے موکل کو ہراساں کیے جانے کا ماحول نہ بنائیں، جج نے مزاق کیا کہ آپ یہ دعا کریں کہ وہ صفحہ نہ ملے، خواجہ حارث نے نیب پراسیکیوٹر سے کہا کہ آپ جیسے وکیل پر حیرت ہے، ہیڈ لائن بنوانی ہے تو باہر چلے جائیں، حاوی ہونے کی کوشش نہ کریں، جس پر فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ اچھا اب لڑ لیا ہے تو آگے بڑھیں ۔ وکیل صفائی کو مطمئن نہ کرنے پر عدالت نے دونوں گواہان کو مکمل ریکارڈ کے ساتھ طلب کرلیا، استغاثہ کے مزید دو گواہوں فیصل شہزاد اور محمد عظیم کو بھی پیشی کے عدالتی سمن جاری ہو گئے ۔ نیب کے اسحاق ڈار کے منقولہ و غیر منقولہ اثاثہ جات منجمد کرنے کی رپورٹ پر بھی وزیرخزانہ کو طلبی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کردی

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے