لاڈلے کے وارنٹ معطل
الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے پیش نہ ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرکے پولیس کو ہدایت جار ی تھی کہ 26 اکتوبر باندھ کر پیش کیا جائے تاہم اسلام آباد پولیس کے ایس ایس پی آپریشن ساجد کیانی کے ہاتھ ملک کے سب سے مشہور شخص نہ لگے تو اس شخص نے اپنے وکیلوں کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ ہائی کورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کرلیے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان نے آئندہ سماعت پر کمیشن کے سامنے پیش ہونے کابیان دیاتھا۔ اس سے قبل وہ تحریک انصاف کی غیرملکی ممنوعہ فنڈنگ کے مقدمے میں پیش ہونے اور جواب دینے سے انکاری تھے۔