عمران فاروق قتل کیس
Reading Time: < 1 minuteلندن میں قتل کیے گئے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عمران فاروق قتل کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے، 16 نومبر کو اڈیالہ جیل میں ہی فرد جرم عائد ہو گی، 16 نومبر کو عدالتی عملہ، استغاثہ اور ملزمان کے وکیل اڈیالہ جیل جا کر فرد جرم کی کارروائی یقینی بنائیں گے، عدالت نے ایف آئی اے کو مکمل چالان پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، عدالت نے قرار دیا ہے کہ عبوری چالان نا مکمل ہے، مکمل چالان جمع کرایا جائے _ مقدمے کی سماعت اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج طاہر نے کی۔
Array