پاکستان

طالبان کمانڈر زیر حراست

نومبر 5, 2017 < 1 min

طالبان کمانڈر زیر حراست

Reading Time: < 1 minute

عظمت گل / نمائندہ خصوصی

جنوبی وزیرستان سے مصدقہ اطلاعات کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر اور ان کے بیٹے کو سیکورٹی فورسز نے حراست میں لیا ہے _ مستند ذرائع کے مطابق کمانڈر مولوی عبدالخالق حقانی نے بیٹے سمیت فوج کو گرفتاری دی ہے، ہتھیار ڈال کر خود کو فوج کے حوالے کرنے کا یہ واقعہ پاک افغان سرحدی علاقے غلام خان میں پیش آیا جہاں داوڑ درپہ خیل کے علاقے سے تعلق رکھنے والے کمانڈر نے پاکستان کی ریاست کی رٹ کو تسلیم کرتے ہوئے عسکریت پسندی کا راستہ چھوڑنے کا اعلان کیا، ذرائع کے مطابق مولوی عبدالخالق کو بیٹے سمیت بنوں کینٹ منتقل کر دیا گیا ہے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے