ایک اور نقل مکانی
جنوبی وزیرستان میں ایک اور آپریشن کی وجہ سے قبائل نے نقل مکانی شروع کردی ہے ۔تحصیل لدھا کے علاقے شکتوئی میں ںسیکورٹی فورسز نے اپریشن شروع کر دیا ہے ۔ آپریشن کی وجہ سے اب تک دو سو خاندان علاقہ چھوڑ چکے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق متاثرین کو شمالی وزیرستان بکاخیل کیمپ پہنچا دیا گیا ہے ۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان میں اپریشن راہ نجات میں شکتوئی کا علاقہ شامل نہیں تھا ۔ آپریشن راہ نجات اکتوبر 2009میں شروع کیا گیا تھا، اپریشن راہ نجات سے ایک لاکھ پچاس ہزار سے زائد خاندان متاثر ہوئے تھے ۔ جنوبی وزیرستان شکتوئی میں پچاس ہزار سے زائد خاندان آباد ہیں۔ قبائلی عمائدین نے لوگوں کو کیمپوں میں منتقل کیے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے لوگ کیمپوں میں رہنے کے عادی نہیں ہیں _