دھماکے میں پولیس افسر جاں بحق
کوئٹہ میں ایئر پورٹ روڈ پر ڈی آئی جی پولیس حامد شکیل کی گاڑی پر خود کش حملہ کیا گیا ہے، حکام کے مطابق دھماکے میں ڈی آئی جی اور ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی حامد شکیل کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے _