پاکستان

ایک اور جج کھل گیا

نومبر 9, 2017 < 1 min

ایک اور جج کھل گیا

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد میں سپریم کورٹ میں ججوں کے خلاف شکایات بڑھ رہی ہیں لیکن کارروائی نہایت سست روی سے صرف ہائیکورٹ کے ججوں کی سپریم جوڈیشل کونسل میں ہو رہی ہے _ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے بعد جسٹس محمد فرخ عرفان نے بھی اپنے خلاف شکایت کھلی عدالت میں سننے کا مطالبہ کر دیا ہے _ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس محمد فرخ عرفان نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی ہے، درخواست ایڈووکیٹ حامد خان کے ذریعہ دائر کی گئی، درخواست میں وفاق اور سپریم جوڈیشل کونسل کو فریق بنایا گیا ہے۔۔ جج نے استدعا کی ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل انکوائری قانون 2005کو غیر آئینی قرار دیا جائے اور آئینی درخواست کا فیصلہ ہونے تک سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی روکی جائے،،استدعا کی گئی ہے کہ درخواست کھلی عدالت میں کیس چلانے کے حق دار ہیں، کونسل ایسی شکایت پر کارروائی نہیں کر سکتی جس میں بظاہر دستاویزت اور شواہد موجود نہ ہوں ۔

واضح رہے کہ جسٹس فرخ عرفان کا نام پانامہ پیپرز میں آیا ہے اور وہ آف شور کمپنی کے مالک بتائے گئے ہیں _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے