پاکستان

شرارتی مولوی کے خلاف مقدمہ

نومبر 9, 2017

شرارتی مولوی کے خلاف مقدمہ

اسلام آباد کی پولیس نے لاہور سے آنے والے ریلی کے سربراہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ فرقہ وارانہ تنظیم تحریک لبیک یارسول اللہ کی ریلی کی وجہ سے گزشتہ رات اسلام آباد ہائی وے بند رہی اور اس دوران ایک کم سن بچہ ہسپتال نہ پہنچ سکنے کی وجہ سے راستے میں ہی دم توڑ گیا تھا۔ پولیس نے بچے کی موت کے بعد مولانا خادم حسین رضوی اور جلوس کے شرکاءکے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 322 کے تحت غیر ارادی قتل کا مقدمہ درج کیا ہے۔ معصوم حسن بلال جناح گارڈن کا رہائشی تھا اور اسے پمز ہسپتال ریفر کیا گیاتھا۔ مقدمہ جاں بحق ہونے والے بچے کے والد کی درخواست پر درج کیا گیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے