پاکستان

باپ، بیٹی کو استثنا

نومبر 15, 2017 < 1 min

باپ، بیٹی کو استثنا

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز میں نواز شریف اور مریم نواز کی جانب سے پیشی سے استثنا کی درخواستوں کی سماعت کی، وکیل خواجہ حارث نے نواز شریف کی جانب سے دلائل دیے، احتساب عدالت میں نیب کے پراسیکوٹر نے نواز شریف اور مریم نواز کو حاضری سے استثناء کی مخالفت کی اور کہا کہ عزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف عدالت کے سامنے پیش ہونے والے واحد ملز م ہیں، ضابطہ فوجداری کے تحت استثنی کے لیے دو یا زیادہ ملزمان کی عدالت پیشی ضروری ہے، استثنی کے قانونی تقاضے پورے نہیں ہوتے ، سرداد مظفر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ مریم نواز کو پیشی سے مستقل استثنی نہیں دیا جا سکتا، وکیل خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا کہ نواز شریف کی اہلیہ شدید علیل ہیں، قانون کے مطابق غیر معمولی حالات میں استثنی دیا جا سکتا ہے، خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا کہ نواز شریف مستقل استثنا نہیں مانگ رہے، خواجہ حارث نے کہا کہ نواز شریف کو صرف سات دن کا استثنی درکار ہے _
احتساب عدالت نے نواز شریف کو پیش ہونے سے ایک ہفتے کا استثنا دیا جبکہ مریم نواز کو ایک ماہ تک عدالت میں پیش ہونے سے مستثنٰی قرار دیا ہے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے