پاکستان

پندرہ مزدور قتل

نومبر 15, 2017 < 1 min

پندرہ مزدور قتل

Reading Time: < 1 minute

بلوچستان کے علاقے کیچ تربت سے پندرہ افراد کی نعشیں ملین ہیں، ڈپٹی کمشنر تربت کے مطابق تمام افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے اور ان کی شناخت کر لی گئی ہے، مارے جانے والے تمام افراد غیر مقامی ہیں اور پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں _ بتایا گیا ہے کہ مارے جانے والے افراد وہ مزدور ہیں جن کو اغوا کر کے پہاڑوں پر لے جایا گیا تھا _ حکام کے مطابق گیارہ افراد کی نعشوں کی شناخت کی گئی ہے جن میں ذولفقار ولد طالب، خرم شہزاد ولد عبدالمجید، اظہر وقاص ولد صالح محمد کا تعلق منڈی بہاؤ الدین سے ہے، محمد حسین ولد ندیم واہ کینٹ، غلام ربانی، احسن رضا کا تعلق گوجرانوالہ جبکہ زعفران شاہد، اور عبدالغفور کا تعلق سیالکوٹ سے ہے _

دوسری جانب بلوچستان لبریشن فرنٹ نے ایک بیان میں تربت میں پندرہ افراد کے قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ تنظیم کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ مارے جانے والے افراد عسکری تعمیراتی کمپنی فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے ملازمین تھے اور ضلع کیچ میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے پر کام کر رہے تھے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے